Posts

Showing posts from July, 2021

Today's precious thing

Image
 حضرت مستورد بن شداد سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے کہ دنیا کی مثال آخرت کے مقابلے میں ایسی ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنی ایک انگلی دریا میں ڈال کر نکال لے اور پھر دیکھے کہ پانی کی کتنی مقدار اس میں لگ کر آئی ہے(مسلم)                              ثشریح مطلب یہ ہے کہ دنیا آخرت کے مقابلے میں اتنی ہی بے حقیقت اور بے حیثیت ہے جتنا کے دریا کے مقابلے میں انگلی پر لگا ہوا پانی اور دراصل یہ مثال بھی صرف سمجھانے کے لئے دی گئی ہے ورنہ فی الحقیقت دنیا کو آخرت کے مقابلے میں یہ نسبت بھی نہیں ہے دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب محدود اور متناہی ہے اور آخرت لامحدود اور لامتناہی ہے اور ریاضی کا مسلم مسئلہ ہے کہ محدود اور متناہی اور لامحدود لامتناہی کے درمیان کوئی نسبت نہیں ہوتی جب حقیقت یہ ہے تو وہ شخص بڑا ہی محروم اور بہت ہی گھاٹے میں رہنے والا ہے جو دنیا کو حاصل کرنے کے لئےخوب جدوجہد کرتا ہے مگر آخرت کی تیاری کی طرف ہے فکر اور بے پرواہ ہے  ....................................