Benefits of toothbrush
Urdu
میں سویا ہوا تھا کہ اچانک میری گھڑی کا الارم بجا ۔ میں جب اٹھا تو فجر کی نماز کا وقت تھا ۔میں وضو کرنے کے لیے گیا ۔ جب میں وضو کرنے کے لیے بیٹھا تو اچانک میرے دل میں مسواک کا خیال آیا کہ مسواک کے بہت فائدے ہیں ۔ ہمارے نبیؐ نے یہ فرمایا کہ مسواک کو لازم پکرو یہ منہوں کو پاکیزہ کرتی ہےاور اللہ کی رضا کا سبب بھی ہے۔ حضرت محمد مسواک پر اہتمام کرتے تھے اور آج ہم مسواک کو چھوڑ چکے ہیں .حضرت محمد صبح بیدار ہوتے تو مسواک کا اہتمام کرتے اور ہر نماز کے وضو سے پہلے مسواک کرتے .حضرت محمد نے فرمایا مجھے مسواک کا حکم دیا گیا اور میں نے اتنی مسواک کی کہ مجھے خوف لاحق ہو گہا کہ میرے دانت نہ گر جائیں ۔ آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مسواک ہمارے لیے کتنی ضروری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مسواک کے بہت سے فائدے بھی ہیں جو میں آپ کو اگلی پوسٹ میں بتاوں گا




Comments
Post a Comment